لاہور (جنرل رپورٹر) وفاقی اور پنجاب حکومت کی بے خبری کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے شیخ زاید ہسپتال کے لئے الگ الگ بجٹ مختص کر دیئے جبکہ رواں مالی سال کے دوران صرف پنجاب حکومت نے مذکورہ ہسپتال کے لئے بجٹ مختص کیا تھا۔ مالی سال 2019-20 کے بجٹ میں وفاق نے 5 ارب روپے اور پنجاب حکومت نے 3 ارب روپے سے زائد کے بجٹ مختص کیے ہیں۔