اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92نیوزرپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 جون کو طلب کرلیا،اجلاس منگل کو صبح ساڑھے 11 بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔وزیراعظم وفاقی کابینہ کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پراعتماد میں لیں گے ۔ کابینہ اجلاس میں انکوائری کمیشن کے قیام کا معاملہ زیر غور آئے گا۔کابینہ حالیہ گرفتاریوں اوربجٹ اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کریگی۔کابینہ کو احساس پروگرام، ویزا این اوسی لبرلائزیشن پالیسی پربریفنگ دی جائے گی۔کابینہ کواثاثہ جات سکیم میں ابتک کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ پاک ایران میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو معاہدے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ۔ کابینہ ریلوے بورڈکے پرائیویٹ ممبرکی تقرری کی منظوری دے گی۔اجلاس میں ایف آئی اے ، پی ٹی اے تصدیق شدہ کیسز پر کابینہ کا بریفنگ دے گی۔ نسٹ اور میکسیکو یونیورسٹی میں تعاون کے معاہدے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ۔ بجلی تقسیم ساز کمپنیز میں کام کرنے والے عملے کو مستقل کرنے پربات ہوگی۔پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل سنٹر، چینی یونیورسٹی جیانگ سو کا معاہدہ ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ تاخیر کا شکار معاہدوں کی منظوری دے گی۔