اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس17 ستمبرکو طلب کرلیاجس میں 13 نکاتی ایجنڈا پرغور کیا جائیگا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال،ملکی سیاسی و پارلیمانی امورکاجائزہ لیا جائے گا اور عالمی رہنماؤں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی،ہروزارت میں عوامی فلاحی منصوبے شروع میں پیشرفت کا جائزہ اور اقتصادی راہداری اتھارٹی کے قیام سے متعلق سفارشات کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ راہداری منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔وفاقی کابینہ چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری دے گی جبکہ رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کی منظوری اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسر نو تشکیل کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔نئے فضائی لائسنس کی منظوری، ایک لائسنس کی منسوخی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ وفاقی کابینہ ریلوے بورڈکے پرائیویٹ ممبران کی تقرری کافیصلہ کرے گی۔