اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 نومبر بروز منگل کو طلب کرلیا۔ 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی اور سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم کور کمیٹی کے فیصلوں پر کابینہ کو بھی اعتماد میں لیں گے ۔