اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں دالوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی پر بریفنگ دی جائے گی،گیس کی قیمتوں اور بجلی کے بلوں کے معاملات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کابینہ بچوں کے حقوق کا کمیشن قائم کرنے کی منظوری بھی دے گی۔علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان 21 فروری کو لیہ سے ’’میرا کاروبار،میری آمدن‘‘پروگرام کاآغاز کریں گے ۔