لاہور (نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب میں زیر التوا قتل اور دہشت گردی کے مقدمات کو نمٹانے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت سپریم کے جسٹس منظور احمد ملک نے کی۔اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم دہشتگردی عدالتوں کے انتظامی جج، رجسٹرار ہائیکورٹ، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری داخلہ سیکرٹری، پراسیکیوشن، آئی جی پنجاب پولیس، آئی جی جیل خانہ جات، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، ایڈیشنل آئی جی انوسٹیگیشن ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سی سی پی او لاہور سمیت تمام ڈویژنوں کے آر پی او نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں زیر التوا دہشتگردی اور قتل کیسوں بارے اہم فیصلے کیے گئے ۔پولیس کو دہشتگردی مقدمات کے مفرور اشتہاریوں جلد گرفتار کرنے اورچالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ۔