کراچی(سٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے بابر غوری، جاوید حنیف و دیگر کے خلاف پونے 3ارب روپے سے زائد کرپشن ریفرنس میں نامزد سابق ایڈمنسٹریٹرکراچی رؤف اختر فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیدیا ہے ۔ پیر کو سماعت کے موقع پر ملزم عدالت میں پیش نہ ہو عدالت نے وارنٹ جاری کئے ۔ عدالت نے رؤف اختر فاروقی کو گرفتار کرکے 21 جنوری تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔