اسلام آباد (وقائع نگار،92نیوزرپورٹ) اوگرا نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سمری تیار کرلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم یا برقرار رکھنے سے متعلق آج اعلان کرے گی۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے سفارشات وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہیں۔اوگرا نے یکم اکتوبرکو حکومت سے پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے کمی کی تجویز دے دی ہے ۔ اوگرا نے اپنی سمری میں بتایا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔جس کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے ۔ سمری میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔