لاہور(کلچرل رپورٹر) ڈھول پلیئر حوریہ عصمت کی سالگرہ،گلوکارہ حمیراارشد اور صنم ماروی نے خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق حوریہ عصمت کی سالگرہ گذشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدکی گئی جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی جن میں گلوکارہ حمیراارشد،صنم ماروی،ڈاکٹر اعجاز وارث،محسن جعفر،عمران شہزادہ،مروہ عنصرودیگر شامل تھے ۔اس موقع پر حوریہ عصمت کے ساتھی ڈھول پلیئر پپوسائیں اور مٹھوسائیں سمیت 20 کے قریب ڈھولچیوں نے حوریہ عصمت کے ساتھ مل کر ڈھول پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر حوریہ عصمت نے ڈھول کی شکل میں بنایا گیا خصوصی کیک بھی کاٹا اور شریک مہمانوں نے انہیں تحائف اور پھول پیش کیے ۔