اسلام آباد (وقائع نگار) حکومت اورعوام کیلئے بڑی خوشخبری ملی ہے کہ یونائیڈ انرجی آف پاکستان نے صوبہ سندھ کے علاقے گولارچی میں تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کر لئے ہیںاور اس طرح تیل اور گیس کے ذخائر کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ علاقے میں تیل اور گیس کے مزید ذخائرکی تلاش جاری ہے ۔ یونائیڈ انرجی نے گولارچی کے علاقے کھورواہ کے قریب تیل اورگیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں۔ علاقے میں کافی عرصے سے ذخائر کی تلاش جاری تھی۔