لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن فورس گلی محلوں میں پائپ سے گاڑی دھونے والوں کی تصویریں بھی بنائے گاواٹر کمیشن پنجاب نے ڈولفن کی ڈیوٹیوں میں ایک اور ڈیوٹی کا اضافہ کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈولفن پولیس تصاویر متعلقہ تھانے اور واسا کے ایس ڈی او کو دے گاجس کے بعد واسا متعلقہ شخص کو چلان بھجوائے گا۔ڈولفن فورس چوروں کے ساتھ ساتھ اب پانی ضائع کرنے والے شخص پر بھی کڑی نظر رکھیں گے ۔