لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے سنگین جرائم میں ملوث 12ملزمان گرفتار کر لئے اور تھانوں میں بند کرا دیا ۔ہربنس پورہ سے پولیس کو مطلوب ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتارکرکے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمدکرلی گئی۔گرین ٹاؤن مسجد میں پناہ لینے والا ڈاکو کو چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت پکڑ لیا ۔ٹاؤن شپ سے 2،شفیق آباد سے بھی 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکرلئے گئے ۔باگڑیاں سے چور گرفتارکرکے بیڑیاں وموٹر سائیکل برآمدکرلی گئی۔ملزمان زین،کاشف،ابرار،رضوان، آصف، گوہر، لیاقت، ایوب و دیگر ریکارڈ یافتہ ہیں۔