لاہور(سپیشل رپورٹر)ایس پی ڈولفن سکواڈعائشہ بٹ نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان دوران گشت ہیلپ لائن 15 پر موصول تمام376کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے ۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 31 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 کار، 7 موٹر سائیکلیں،12 موبائل فونزاور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئیں۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19پسٹلز،1 پمپ ایکشن،8 میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران چرس،ہیروئن اور77 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔ ون ویلنگ میں 35،ہوائی فائرنگ میں 1اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر39 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ10 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔