لاہور( کلچرل رپورٹر )نامور اداکارہ زارااکبر نے کہا ہے کہ مجھے منافق اور جھوٹے لوگوں سے سخت چڑ ہے ،میں خود بھی سچ بولتی ہوں اور مجھے سچ سننا اچھا لگتاہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لوگ بلاوجہ جھوٹ بولنے کی عادت میں مبتلا ہو رہے ہیں اوراسے اپنا ہنر سمجھا جاتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے ،لوگ آپ کے جھوٹ سے آگاہ ہوتے ہیں اور کسی مصلحت کی وجہ سے خاموش رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سچ بولنے اورسچ سننے کی روش اپنانی چاہیے اور اس سے انسان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو سامنے آتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں دوستیاں کرنے میں محتاط رہتی ہوں اسی لئے میرے دوستوں کی تعداد بہت کم ہے لیکن میری جن سے دوستیاں ہیں وہ واقعی ہی میرے پر خلوص ،سچے اورخیر خواہ دوست ہیں۔