لاہور(کلچرل رپورٹر گلوکار ولی حامد علی خان نے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لئے بنایا گیا اپنا گانا ’’ روٹھ گیا ’’ ریلیز کردیا ہے جسے دنیا بھر میں بہت پسند کیا جا رہا ہے گیت کی شاعری نندنی اروڑہ نے تحریر کی ہے جب کہ میوزک راگا بوائز نے تیار کیا ہے ۔گیت کو بہت پسند کیا جارہا ہے ۔اس بارے میں ولی حامد علی خان کا کہنا ہے کہ مجھے بھی سشانت سنگھ راجپوت کی گزشتہ دنوں خود کشی سے بہت دکھ پہنچا اور یہ گانا میں نے انہیں ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لئے تیار کیا ہے ۔