اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لٹر تک کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا،15روپے فی لٹرکمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 96.60،ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت107.25،لائٹ ڈیزل62.50،مٹی کے تیل کی نئی قیمت77.45روپے فی لٹرہوگئی،نئی قیمتوں کااطلاق رات12بجے سے ہوگیا۔علاوہ ازیں وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 ماہ کیلئے کمی کی منظوری دی گئی ہے ۔