لاہور (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف فتح کے بعد پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیا پرکیوی کپتان ولیمسن کو نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفیر قرار دے دیا ۔اسی طرح ایک صارف نے ولیمسن کی ایک تصویر ایڈٹ کر کے شئیر کی جس میں ولیمسن کو پاکستانی ٹیم کی جرسی پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ ایک صارف نے تو حکومت سے گزارش کردی کہ راولپنڈی کے فوارہ چوک میں فوارہ ہٹا کر ادھر ولیمسن کا مجسمہ لگایا جائے ۔ ایک صارف نے ولیمسن کو نیوزی لینڈ کا اگلا وزیراعظم تک نامزد کر دیا ۔