اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے پانامہ ٹو، شہباز شریف کی کرپشن پرپارلیمان میں صفائی پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاکہ بڑے بھائی کے بعد چھوٹے بھائی کی کرپشن کی ہوشربا داستان سامنے آئی ہے ، بیرسٹر شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے 18 سوال پوچھے ہیں، پوری قوم شہباز شریف کی جانب سے جواب کی منتظر ہے ، مراد سعید نے کہاکہ شہباز شریف کہتے ہیں پارلیمان کو مضبوط بنایا جائے ، ہم معاملے کو ایوان میں لے جانے کیلئے تیار ہیں، بڑے بھائی کیطرح ہم چھوٹے بھائی کو بھی موقع دیتے ہیں کہ پارلیمان میں آئیں اور بیرسٹر شہزاد اکبر کی جانب سے پوچھے گئے 18 سوالوں کا جواب دیں، بڑے بھائی کیطرح اگر شہباز شریف نے بھی پارلیمان میں جھوٹ بولا تو نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے ، اگر شہباز شریف کے ذہن میں یہ خیال چھپا ہوا ہے کہ قوم بھول جائے گی تو یاد رکھیں ہم بھولنے نہیں دیں گے ، امید ہے اب خواجہ آصف بھی آپ کو یہ مشورہ نہیں دیں گے کہ قوم بھول جائے گی، انہوں نے کہاکہ شہباز شریف صاحب قومی اسمبلی تشریف لائیں، قوم جواب کی منتظر ہے ۔