لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمساز شرمین عبید چنائے کی فلم ہوم 1947 نے سائوتھ ایشین فلم فیسٹول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ایس او سی فلمز کے ذریعہ تیار کردہ ہوم 1947 میں بے گھرافراد کی زندگی پر مبنی اس کہانی میں دستاویزی فوٹیجز ، وائس اوورز، تاریخی دستاویزات اور پرانی یادوں کے ذریعے کئی بہت ہی مختلف نقطہ نظر کو اجاگرکیا گیا ہے ۔ ہوم 1947 سیریز کا پہلے پریمئر برطانیہ میں مانچسٹر انٹرنیشنل فیسٹول میں منعقد ہواجس کے بعد ممبئی ، لاہور اور کراچی میں نمائشیں کی گئیں۔ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلمیں اس سے پہلے بھی کئی اعزازات حاصل کرچکی ہیں۔