ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ سرڈھانپے کیلئے استعمال ہونے والا رومال جسے کوفیہ اور الشماغ بھی کہا جاتا ہے کورونا کی وبا میں ماسک کا متبادل ہوسکتا ہے ۔ اسی طرح خواتین نقاب کو ماسک کا متبادل بنا سکتی ہیں تاہم دونوں صورتوں میں بہتر ہے کہ طبی ماسک کا استعمال کیا جائے تاکہ وبا کے اثرانداز ہونے کے کم سے کم خطرات ہوں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی ہیلتھ سینٹر 937 کی ویب سائٹ کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر ایک سائل کے استفسار پر محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ شماغ اور نقاب کو ماسک کے متبادل کے طورپر استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم اس کیلئے شرط یہ ہے کہ یہ نقاب اور شماغ چہرے اور ناک کو مکمل طورپر ڈھانپ لے ۔دریں اثناء سعودی عرب میں سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ جس مسافر کا بھی جسمانی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ س زیادہ ہو گا اسے مملکت کے کسی بھی ہوائی اڈے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔