لاہور( کلچرل رپورٹر )پنجاب کے تھیٹر فنکاروں پروڈیوسرز نے میٹروپول سینما میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیٹر فنکاروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ، تھیٹر کمیٹی کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کلچر منسٹر کوئی نہیں ،فیاض الحسن چوہان کو ہی کلچر منسٹر بنادیا جائے تاکہ فنکاروں کی داد رسی ہوجائے ۔میڑوپول سینما میں تھیٹرفنکاروں،پروڈیوسز اور تیکنک کاروں کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تھیٹر فنکاروں نے کہا کہ ہم کورورنا سے تو نہیں مرے ۔بھوک سے مر رہے ہیں۔حکومت نے اربوں روپے کورورنا وائرس کی مد میں تقسیم کئے ہیں لیکن تھیٹرز سے وابستہ کسی شخص کو مالی مدد نہیں ملی۔پریس کانفرنس میں قیصر ثناء اللہ خان،قیصر پیا،طاہر انجم،طاہر نوشاد ،سرفراز وکی،ڈاکثر اجمل ملک و دیگر شامل تھے ۔ فنکاروں نے کہا کہ حکومت ایس او پیز کے تحت تھیٹر کھولنے کی اجازت دے ۔