دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے ، پاکستان کے ون ڈے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے ۔تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم بدستورتیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کے سوا کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ، امام الحق 11 ویں اور فخر زمان 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔