لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 259035 مریض اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2385 کورونا مریض صحت یاب ہو گئے ۔ یہ بات سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر نبیل اعوان نے بتائی۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 7472 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 4883 بیڈ زخالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 1619 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 975 بیڈز خالی ہیں۔بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا کہ کورونا کی خطرناک وبائی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 3300 بیڈز آئسو لیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں سے 2527 بیڈز خالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 420 بیڈز آئسولیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں320 بیڈز خالی ہیں۔انہوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU) میں 3414 بیڈ ز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 1950 بیڈز خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے HDU میں 927 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 589 بیڈز خالی ہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 758 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے 403 وینٹی لیٹرز زیر استعمال اور355 وینٹی لیٹرز تاحال خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 272 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے زیر استعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد206 اور 66 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔