مکرمی !ٹریفک ایک رپورٹ کے مطابق ملتان میں موٹرسائیکل سواروں میں کی غفلت کے باعث یکم اگست سے چودہ اگست تک 2048لوگ زخمی ہوئے موٹرسائیکل پرہلڑبازی اورون ویلنگ کے دوران پنجاب بھرمیں 692ٹریفک حادثات رپورٹ کیے گئے اوران حادثات میں 15افراد اپنی جان کی بازی ہاربیٹھے اگرزندہ دلان لاہورکی بات کریں تواس میں 915موٹرسائیکل حادثات ہوئے جس کی وجہ سے 33گھرانوں کے چراغ بجھ گئے جس میں 80فیصدموٹرسائیکل سواروں کی ہے لاہورکے 84تھانوں میں صرف11اگست سے یوم آزادی تک 400کے قریب مقدمات درج کئے گئے اور490منچلوں کوحوالات میں بھی بندکیاگیا ۔ون ویلنگ سے مرنے والے نوجوان پرقتل عمداوران کے والدین کے خلاف مجرمانہ غفلت کی دفعات کے تحت ایف آئی آردرج ہوجس سے اس موت کے کھیل پرکسی حدتک کنٹرول ممکن ہو ۔ مگردیکھنے میں آتاہے ون ویلرز کی گرفتاری پریارشوت لے کرچھوڑدیا جاتا ہے یا اس کی سفارش اتنی بڑی ہوتی ہے کہ اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی اس کے برعکس جس کے پاس کوئی سفارش نہیں ہوتی اسے قانون کاخوب مزہ چکھنا پڑتا ہے۔ (علی جان جوہرٹائون لاہور)