دبئی(سپورٹس ڈیسک )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے۔بیٹنگ میں بھارت کے ورات کوہلی پہلے ، روہت شرما دوسرے ، پاکستان کے بابر اعظم تیسرے ، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی چوتھے اور نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر کی پانچویں پوزیشن ہے ۔ باؤلنگ میں جسپریت بمرہ پہلے ، ٹرنٹ بولٹ دوسرے ، کیگیسو رابدا تیسرے ،پیٹ کمنز چوتھے اور عمران طاہر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ آل رائونڈرز کی درجہ بندی میںشکیب الحسن پہلے ،بین اسٹوکس دوسرے ، محمد نبی تیسر ے ،عماد وسیم چوتھے جبکہ راشد خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل رائونڈرز کی رینکنگ میں بین اسٹوکس کا دوسرا نمبر ہے ۔آل رائونڈرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم کا چوتھا نمبرہے ۔ ٹیموں کی درجہ بندی میں انگلینڈ پہلے ، بھارت دوسرے ، نیوزی لینڈ تیسرے آسٹریلیا چوتھے ، جنوبی افریقہ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔ ساتواں نمبر بنگلہ دیش کا ہے جبکہ آٹھویں نمبر پر سری لنکا اور نویں نمبر پر ویسٹ انڈیز موجود ہے ۔افغانستان کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود ہے ۔