لاہور(خصوصی نمائندہ)رہنما مسلم لیگ( ق )مونس الٰہی نے کہا ہے کرونا وائرس کے مریضوں کو گھروں میں ہی قرنطینہ کرایا جائے ، حکومت پنجاب کو چاہیے کہ جن افراد کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا انہیں ان کے گھروں میں ہی آئسولیشن میں رہنے کی اجازت دے ، کرونا مریض میں جب سنگین علامات دکھائی دیں تو ہی انہیں ہسپتالوں میں منتقل کریں، بہت سے افراد گھروں سے زبردستی لے جائے جانے کے خوف سے ٹیسٹ نہیں کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہسپتالوں میں بستر نا کافی ہیں۔