لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر دودھ فروشوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری ہے ۔فوڈاتھارٹی کی ٹیموں نے دبئی ٹاؤن شیر شاہ کالونی اور یوحنا آباد میں 12ملک شاپس پر موجود 1100لیٹر دودھ کی چیکنگ کی،ناقص اور غیرمعیاری دودھ کی فروخت پر4ملک شاپس سیل،600لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔جبکہ معمولی نقائص پرانتظامات میں مزید بہتری کے لیے 8ملک شاپس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ ناقص دودھ کی فروخت پر4ملک شاپس کو سیل کر دیا گیا سیل کی گئی شاپس کے دودھ میں نیچر ل فیٹس اور ایل آر انتہائی کم پائی گئیموقع پر موبائل لیب میں موجود جدید مشینوں سے دودھ کی چیکنگ میں پانی کی ملاوٹ بھی پائی گئیپنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق دودھ میں پانی یا کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے ۔