لاہور( شوبز ڈیسک) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد اور سب احتیاط کریں ، غیر ضروری سر گرمیاں ترک کر دیں او ر ناگزیر صورتحال میں ہی گھر سے باہر جائیں۔ ایک انٹر ویو میں شبنم مجید نے کہا کہ تیسری لہر کو قابو میں کرنے کے لئے ہمیں خود کو گھروں میں محدود کرنا ہے ، اگر باہر جانا انتہائی ضروری ہے تو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور ماسک کے استعمال کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنا لیں ۔ شبنم مجید نے کہا کہ اگر ہم مہذب شہری کا کردار ادا کریں تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہمارے خلاف کارروائی کرنے کی نوبت ہی پیش نہ آئے ۔