لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اگلے برس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے وننگ کمبی نیشن کو ہدف بنالیا۔اگلے برس اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے تمام ٹیمیں ون ڈے کے مقابلے میں زیادہ تر ٹی ٹونٹی میچز ہی کھیلیں گی۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں موقع دیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے ، ون ڈے ٹیم میں افتخار احمد، محمد رضوان اور عابد علی کو موقع دیا جائے گا۔