قصور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )قصور میں رشید گارڈن میں رمضان اور اس کی بیوی شمیم بی بی سوئے ہوئے تھے مخالفین نے انہیں بے ہوش کر کے بیوی شمیم کاسر مونڈ دیا اور اس کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتار لیں، خاوند رمضان کے کانوں میں سوراخ کرکے ڈال دیں اور بعد میں اس کی داڑھی مونچھیں اور بھنویں کاٹ دیں ، صبح دروازہ کھلنے پر ہمسایوں نے مقامی پولیس کو اطلاع کر دی ، میاں بیوی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے ۔