ووہان (نیٹ نیوز)چین میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کیے گئے شہر ووہان کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے جس کے باعث ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر میں سرگرمیاں بحال ہونے لگی ہیں۔ چینی حکومت نے جنوری میں ووہان کو لاک ڈاؤن کر دیا تھا جس کے باعث اب وہاں کرونا کے کیسز کی تعداد گھٹ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکومت نے ووہان شہر کو سرگرمیوں کیلئے جزوی طور پر بحال کر دیا ہے اور لاک ڈاؤن کے بعد سے پہلی ٹرین کوووہان داخلے کی اجازت مل گئی ۔میڈیا رپوٹس کے مطابق شہر سے باہر جانے پر اب بھی پابندی عائد ہے ۔ووہان ریلوے سٹیشن پر عملہ اب بھی حفاظتی لباس پہنے ہوئے ہے اور ووہان سے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن بھی 8 اپریل کو بحال کیے جانے کا امکان ہے ۔