لاہور ، سیالکوٹ ،وہاڑی کراچی(کامرس رپورٹر ، اپنے نیوزرپورٹر سے ،مانیٹر نگ ڈیسک،ڈسٹرکٹ رپورٹرز ) ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی سے شہبازشریف کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی ، تحریک انصاف کے فیصل واؤڈا کو آر او نے فاتح امیدوار قرار دے(باقی صفحہ4نمبر2) دیا،جبکہ سعد رفیق ،علیم خان ، شاہد خاقان عباسی ، اشفاق سرور سمیت کئی امیدواروں کی درخواستیں منظور کر لی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر ایک بار پھر ووٹوں کی گنتی کرے کیونکہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا تھا۔ریٹرننگ افسر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ’پولنگ کے دوران امیدوار کی شکایت پر آر او کارروائی کا حق رکھتا ہے لہذا درخواست گزار کو اُسی وقت اپنے تحفظات کا اظہار کرنا تھا۔حلقہ این اے 110سے سا بق وفاقی وزیر مملکت برا ئے خزا نہ را نا افضل ،پی پی 110 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک نواز کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ۔ ریٹرننگ افسر نے سعد رفیق کی درخواست پر این اے 131میں دوبارہ گنتی کاحکم دیتے ہوئے عمران خان کو آج طلب کر لیا۔ سعد رفیق نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریذائیڈنگ افسر نے سینکڑوں ووٹ مسترد کئے ، اس لیے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے اور مسترد کیے گئے ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے ۔پی ٹی آئی کے علیم خان نے حلقہ پی پی 162 میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دائر کر دی ۔سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار این اے 73عثمان ڈار کی درخواست پر سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کل دوبارہ عدالت میں طلب کر لیا گیا ۔چنیوٹ کے حلقہ این اے 100 سے تحریک انصاف کے ذوالفقار شاہ ، این اے 21 مردان سے اے این پی کے امیر حیدر ہوتی فتح یاب ہوئے ہیں، ان کی جیت کے خلاف عاطف خان نے درخواست دی ہے ۔ عابد شیرعلی ،حلقہ این اے 112سے تحریک انصاف کے چوہدری محمد اشفاق پر درخواست پر گنتی آج ہوگی ۔فیصل آباد سے پی پی111 کے امیدوار اسرار احمد منے خان ،این اے 106 سے تحر یک انصاف کے ڈا کٹر نثار جٹ ، این اے 105 سے آزاد امیدوار مسعود نذیر ، تحریک انصاف کے ڈاکٹر اسد معظم کی در خواستوں پر آ ج مزید سماعت کے بعد دو بارہ گنتی کے حوالہ سے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ حلقہ این اے 149 چیچہ وطنی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد طفیل جٹ ، این اے 239 سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نامزد امیدوار خواجہ سہیل منصور ،این اے 253 میں تحریک انصاف کے محمد اشرف جبار ، این اے 245 میں مسلم لیگ ن کے ہارنے والے امیدوار خواجہ طارق نذیر ، این اے 253 میں تحریک انصاف کے محمد اشرف جبار ، این اے 245 میں مسلم لیگ ن کے ہارنے والے امیدوارخواجہ طارق نذیر ، این اے 237 میں پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ ، پی پی سے 232لیگی رہنما بلال اکبر بھٹی ،این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی اور صوبائی امیدوارراجہ اشفاق سرور ، این اے 88سے تحریک کے امیدوار ندیم افضل چن ،جمشید دستی ،درخواستیں کی درخواست منظور کر لی گئی ۔ پی پی 274 علی پور سے آزاد امیدوار سردار نواب خان گوپانگ کی درخواست پر آج گنتی دوبارہ کی جائے گی۔ این اے 243 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوارعلی رضا عابدی نے عمران خان کی کامیابی کوچیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ کراچی سے حلقہ این اے 248 سے تحریک انصاف کے سردار عزیز کی درخواست پر آراو نے آج دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا ۔ پی کے 98 ڈیرہ اسماعیل خان میں دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہوگیا ۔ ایم ایم اے کے امیدوار مولانا لطف الرحمٰن کامیاب ہوئے تھے ۔مسلم لیگ(ن) کی امیدوار این اے 164تہمینہ دولتانہ نے بیلٹ پیپر ز کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دے دی۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے درخواست کو مسترد کر تے ہوئے موقف اپنا یا کہ بیلٹ پیپرز کھولنا میرے دائرہ اختیار میں نہیں ہے البتہ صرف فارم 45-47دکھا سکتا ہوں یا مسترد شدہ ووٹوں کی تصدیق کروا سکتاہوں۔ حلقہ این اے 71 میں تحریک انصاف کے امیدوارمحمد الیاس چوہدری کی درخواست پر آج سماعت ہو گی۔ملتان میں دوبارہ گنتی کی درخواستوں پرعلی موسیٰ گیلانی اورعبدالقادرگیلانی کی درخواست پرآج دوبارہ گنتی ہوگی جبکہ شیخ طارق رشیدکی درخواست خارج کر دی گئی ۔ درخواستیں