لاہور ( سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصو م حسین نقوی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو العزیزیہ مل کیس میں سزا کا فیصلہ دینے والے جج احتساب عدالت کی مبینہ ویڈیو جہاں عدلیہ کی ساکھ پر بہت بڑا سوال ہے وہیں یہ بات بھی مزید ثابت ہوگئی کہ شریف خاندان بھی اپنی سسلین مافیا حرکتوں سے باز نہیں آیا۔ جج کا بیان حلفی بہت کچھ بتارہا ہے ۔ اب قوم امید رکھتی ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ کیونکہ موصوف جج ملزم نوا ز شریف کی طرف سے رشوت کی پیشکش کے ساتھ دباو ،ذاتی وڈیو اور جاتی امر ا میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات کو بھی تسلیم کرچکے ہیں۔ اگر موصوف اتنے ہی بزدل تھے تو جج نہیں بننا چاہیے تھا۔