کراچی(کامرس رپورٹر) گزشتہ ہفتہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر ،یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 10پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.50روپے سے کم ہو کر154.40روپے اور قیمت فروخت154.80روپے سے کم ہو کر154.70روپے ہو گئی اسی طرح70پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت فروخت172.70روپے سے کم ہو کر172روپے وہ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر55پیسے کم ہو گئی جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید201روپے سے کم ہو کر200.50روپے اور قیمت فروخت 202.75 روپے سے کم ہو کر202.20روپے ہو گئی ۔فاریکس ایسو سی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشت ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر4پیسے جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر30پیسے سستا ہو گیا ۔اسی طرح زیر تبصرہ مدت میں یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 1.80روپے اور60پیسے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔