کراچی (کامرس رپورٹر)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ بدھ کومقامی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمزید 10پیسے سستا ہوگیاجب کہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر5پیسے کم ہوکر155روپے کی سطح سے نیچے آگیا ۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155روپے سے گھٹ کر154.95روپے اورقیمت فروخت155.10روپے سے گھٹ کر155.05روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.50روپے سے گھٹ کر154.40روپے اور قیمت فروخت154.80روپے سے گھٹ کر154.70روپے ہوگئی ۔