شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث اسیران کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں اب تک 65 اسیران کو رہا کردیاگیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو817،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب کو578 اور لاہور ہائی کورٹ کو 160 مختلف مقامات میں ملوث اسیران کی رہائی کیلئے سفارشات بھجوادی گئی ہیں ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے سینئر سپریٹنڈنٹ چودھری اصغر علی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد شیخوپورہ جیل میں تمام اسیران کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرکے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں جن اسیران کی رہائی بنتی ہے ان کا ریکارڈ تیار کرلیا گیا ہے اور اس ضمن میں شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ان اسیران کی فہرستیں رہائی کیلئے بھجوادی گئی ہیں ان میں سے صرف 6 اسیران کی رہائی کے احکامات موصول ہوئے ہیں جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں بھی 160 اسیران کا رہائی کیلئے ریکارڈ برائے رہائی بھجوایا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ بعض اسیران ایسے بھی ہیں جو محض جرمانہ ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور بعض ایسے ہیں جو مشقت کی قید کاٹ رہے ہیں ان اسیران کی رہائی کے متعلق بھی فاضل ججز کو تحریری طور پر آگاہ کرکے ان کے بارے میں حتمی احکامات کا انتظار کیا جارہا ہے ۔