لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور کے مقامی کیفے میں گلوکار اسامہ اور حمزہ ہاشمی کے نئے ویڈیو سونگ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ، اس موقع پر رنگوں میں ڈوبی سرد شام اور گلوکاروں کا خوبصورت انداز نے سننے والوں کو اپنی آواز سے دنگ کر دیا اور ہر کوئی گلوکاروں کو داد دینے پر مجبور ہوگیا ۔ تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی موسیقی کی محفلوں کے انعقاد سے عمدہ موسیقی سننے کو ملتی ہے ۔