لاہور( کلچرل رپورٹر) گلوکار ساحر علی بگا نے اپنی پہلی غزل ’’لمحہ‘‘ کو ریلیز کردیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساحر علی بگا نے کہا کہ ہر طرح کی گائیکی کی ہے لیکن کیریئر میں پہلی غزل گا کر نامور غزل گائیکوں نور جہاں ،مہدی حسن ،فریدہ خانم اور غلام علی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ غزل’’ لمحہ‘‘ کی شاعری علی معین نے لکھی اور اس کی کمپوزیشن میری اپنی ہی ترتیب دی ہوئی ہے ۔ساحر علی بگا نے کہا کہ ہمیں غزل گائیکی کو زندہ رکھنا ہے ۔نوجوان گلوکاروں کو غزل بھی گانی چاہیے ۔ میں نے غزل میوزک کے ذریعے سب کو پیغام دیا ہے کہ غزل ہمارا ثقافتی میوزک ہے ۔اس غزل میں ساحر علی بگا کے بیٹے اذان نے بھی میوزک میں ساتھ دیا ہے ۔