لاہور(کلچرل رپورٹر ) لیجنڈ گلوکار سجاد علی کے بیٹے خوبی علی کا پہلا گانا ’اداس‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔خوبی علی نے موسیقی کی دنیا میں باضابطہ طور پر قدم رکھنے کیلئے اپنے والد کے مشہور گانے کا انتخاب کیا اور اسے اپنی آواز میں بھرپور طریقے سے نبھایا۔خوبی علی کا ڈیبیو گانا سجاد علی کا 2005 میں ریلیز کیے جانا والا گانا ’کیوں اُداس پھرتے ہو‘ ہے ۔گانے کی آفیشل ویڈیو سجاد علی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ہے ۔3 منٹ اور 23 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوبی کسی گاؤں میں موجود ہیں اور منظر بھی شام کے وقت کا ہے ۔خوبی علی نے اپنا پہلا گانا ٹوٹے دِلوں کے نام کیا اور کہا کہ ان تمام ٹوٹے ہوئے دلوں کے نام جو اپنی زندگی بغیر شکایتوں کے اپنے ہی انداز سے جینے کے عادی ہیں۔