لاہور(سٹاف رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ گلوکار شوکت علی کے علاج پر آنیوالے تمام اخراجات حکومت نے برداشت کیے ہیں۔ گلوکار شوکت علی علالت کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے زیر علاج تھے ۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بتایا کہ ان پر آنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت نے برداشت کیے ہیں۔