لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجر وال کے علاقہ میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو لوہے کے راڈ مار مار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا ،ملزم فرار ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ جوڈیشل کالونی کے رہائشی سجاد شاہ اوراس کے بھائی عمران شاہ کے درمیان کافی دیر سے جائیداد پر جھگڑا چلتا آ رہا تھا۔ نیاز بیگ میں ایک امام بارگاہ کے انتظامی امور کا سربراہ سجاد شاہ عرف کویتی شاہ کو بنایا گیا تھا۔ گذشتہ روز دونوں بھائیوں کے درمیان دروازہ کھولنے پر جھگڑا ہوگیا جس پر طیش میں آکر چھوٹے بھائی عمران شاہ نے اپنے بڑے بھائی سجاد شاہ کے سر پر پے درپے لوہے کے راڈ مارے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم عمران فرار ہوگیا ۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ،ملزم عمران شاہ کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ قتل