سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری محمد رضا نے کہا ہے کہ وکلاء کے مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری محمد رضا نومنتخب عہدیداران سے تعارفی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ملک محمد شبیر، نائب صدر سی ایم اسلم، جوائنٹ سیکرٹری اسد مشتاق کھٹانہ، لابیرئری سیکرٹری فیروز خان اور اراکین مجلس عاملہ بھی موجو د تھے ۔ ملک محمد شبیر نے کہا کہ میرا الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد وکلاء برادری کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کو حل کرانے کیلئے کوشش کرنا ہے جس طرح وکلاء برادری نے محبت کی ہے ۔