کوئٹہ /اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر امان اﷲ کنرانی نے منگل کواسلام آبادمیں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین سید امجد شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف حکومتی ریفرنسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں طے پایا کہ وہ اپنی اپنی باڈیز اور پاکستان بار کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں دونوں ریفرنسز کی سپریم جوڈیشل کونسل میں سماعت کے موقع پر 2 جولائی کو یوم یکجہتی منایا جائے گا ۔اس روز ملک بھر کے وکلا، تمام ہا ئیکورٹس اور پرنسپل بنچ کے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدور ،چاروں صوبوں کے وائس چیئر مین وچیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں بلایا جائے گا۔پورے ملک میں 2 جولائی کو وکلابازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور باررومز پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے ۔