ٹوکیو( ویب ڈیسک) شہروں میں عام طور پر لوگ رات کو دوستوں اور گھروں والوں کے ساتھ ہی باہر نکلتے اور گھومتے پھرتے ہیں۔ دنیا بھر میں بارز اور کلب گروپوں میں آنے والے لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن ٹوکیو میں ایک بار ایسی بھی ہے جہاں صرف تنہا افراد کو آنے کی اجازت ہے ۔ ٹوکیو کے مضافات شنجوکو میں واقع ہیٹوری نامی ایک چھوٹی سی بار ہے ۔ہیٹوری میں تنہا لوگوں کے داخلے کی پالیسی کے باوجود یہ اکتا دینے والی جگہ نہیں ہے بلکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ۔سورا نیوز 24 کی رپورٹر ماریکو نے اس جگہ کے بارے میں سنا تو یہاں جانے کا فیصلہ کیا۔ بارٹینڈر، جو ہیٹوری کا مالک بھی تھا، نے ماریکو کو بتایا کہ انہوں نے پچھلے سال ہی یہ بار کھولا ہے۔ ہیٹوری کو ایسی جگہ بنانا چاہتے تھے جہاں آنے والے افراد روز نئے لوگوں سے ملیں، اسی وجہ سے انہوں نے یہاں تنہا لوگوں کے آنے کی شرط رکھی۔