ٹوکیو( سپورٹس ڈیسک) عالمی وبا کرونا وائرس کے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ دن بہ دن زور پکڑتا جا رہا ہے ، سپینش ایتھلیٹکس فیڈریشن نے بھی اولمپکس ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گیمز ملتوی کرنے کا آپشن موجود ہے لیکن اس کا انحصار جاپان پر ہے ۔ سپینش ایتھلیٹک فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی اکثریت نے اولمپکس ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے ، موجودہ صورتحال میں کھلاڑیوں کے لیے تیاری ممکن نہیں ہے ۔اس سے پہلے یو ایس ٹریک اینڈ فیلڈ، یو ایس سوئمنگ بھی اولمپک ملتوی کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔