لاہور (سپورٹس دیسک) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر بریڈ ہوگ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی کو بابراعظم اور ویرات کوہلی کیساتھ موازنہ کئے جانے پر خبردار کر دیا ہے ۔ بریڈ ہوگ نے سوشل میڈیا پر ایک جواب کا جواب دیتے ہوئے حیدر علی کو مشورہ دیا کہ اگر وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اس کیلئے انہیں باقاعدہ سٹریٹجی بنانا ہوگی تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے معیاری باؤلرز ان کی ناکامیاں ظاہر نہ کر سکیں۔بریڈ ہوگ نے کہا کہ حیدر علی کی طرح جب بھی کوئی اس طرح کی کارکردگی دکھاتا ہے تو ہم سب بہت خوش ہو جاتے ہیں۔