لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کا متنازعہ گانا ’’ قبول ’’ ریلیز کر دیا گیا ہے ، نیوز 92 کی کاوش اور اسکے نتیجے میں شدید عوامی ردعمل کے نتیجے میں گانے سے مسجد میں ہونے والی شوٹنگ کے تمام مناظر حذف کر دیئے گئے ۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مسلسل تنقید کا سامنا ہے ، تین منٹ انسٹھ سیکنڈ کے اس گانے ’’ میرے کول بیٹھا ہوویں،ہوویں پر دور سجنا،یہ سانوں نئیں قبول سجنا’’ میں ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لو سٹوری بیان کی گئی ہے ۔ وڈیو کی ڈائریکشن صبا قمر نے دی، گانے کی مسجد میں شوٹنگ کی تفصیل سامنے آنے اور مذہبی مقام کا تقدس پامال کئے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، 92 نیوز نے اس معاملے کو بھرپور اجاگر کیا جس پر علما اور عوام کاشدید ردعمل سامنے آیا۔92نیوز کی طرف سے معاملہ اٹھانے اور شدید عوامی ردعمل پر فنکاروں کو معافی مانگنا پڑی تھی اور اب ریلیز کئے گئے گانے میں مسجد والے سین شامل نہیں ۔