ڈیرہ بگٹی(آئی این پی) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق شدت 3.2ریکارڈ کی گئی ۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عمارتیں لرزنے لگیں ، تاہم گرنے سے محفوظ ر ہیں ۔