پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاورکے علاقہ غفور آباد دیر کالونی میں 6مئی کو افطاری کے بعدنانبائی کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے مزید 3افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 10ہو گئی ہے ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ حیات آباد برن یونٹ میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابرہیں جبکہ ڈاکٹروں کا رویہ بھی قابل افسوس ہے ۔اتنے بڑے سانحے کے بعد مقامی ایم پی اے آیا نہ ہی کوئی سرکاری افسر متاثرین کی دادارسی کے لئے آیا۔