لاہور(جنرل رپورٹر)لاہورابھی تک پولیو فری نہیں ہو سکا اور شہرمیں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی جس کی بنا پر لاکھوں بچوں کو خطرات لاحق ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے تمام دعووں کے باوجود صوبائی دارالحکومت پولیو وائرس سے پاک نہ ہو سکا اوردوبارہ خطرے کی گھنٹی بج اٹھی ہے ۔ دسمبر میں آئوٹ فال روڈ کے نالے سے نمونے لیکر قومی ادارہ صحت بھجوائے گئے تھے جہاں سے لاہورمیں پولیووائرس موجودہونیکی تصدیق کردی گئی جبکہ ماحولیات سے متعلق نمونہ پازیٹوآگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری اقدامات نہ کئے گئے تو ایک بار پھر کئی معصوم بچے پولیو کے مرض کا شکاربن جائیں گے ۔